فاطمہ حسونہ کا پاک خون، ان کی لی گئی تصویروں کی رگوں میں دوڑ رہا ہے

تہران/ ارنا- وزیر اسلامی ثقافت سید عباس صالحی نے غزہ کی مشہور فوٹوگرافر "فاطمہ حسونہ" کی شہادت پر جنہیں غزہ کی آنکھ کا نام دیا گیا تھا، تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیر ثقافت نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ:" فاطمہ حسونہ اور ان کے 9 اہل خانہ کی شہادت کی خبر انتہائی دردناک ہے۔ انہوں نے "اپنی روح لو اور چلے جاؤ" کی دستاویزی فلم میں زیتون کی سرزمین کے گہرے زخم کی روایت کی۔ وہ فلم جو ان کی شہادت سے ایک دن قبل کین فلم فیسٹیول میں شامل ہوسکی۔ فاطمہ حسونہ کا خون ان کی لی گئی تصویروں کی رگوں مین جاری ہے اور یہ تصاویر باقی رہیں گی۔"

قابل ذکر ہے کہ فاطمہ حسونہ کے گھر کو جو غزہ کے التفاح محلے میں واقع تھا، صیہونی فضائیہ نے جان بوجھ کر نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

فاطمہ حسونہ کے ساتھ ان کے کئی بھائی، حاملہ بہن اور بھتیجے شہید ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .